وائرلیس راؤٹرز کم محفوظ ڈیوائس قرار، کابینہ ڈویژن نے اہم مراسلہ لکھ دیا

وائرلیس راؤٹرز کم محفوظ ڈیوائس قرار، کابینہ ڈویژن نے اہم مراسلہ لکھ دیا

کابینہ ڈویژن نے جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کیا ہےکہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیرمحفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔

مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وائی فائی کا نام یا آئی ڈی خفیہ رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اسی طرح مراسلے میں اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے سفارش کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *