190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ13کو آئے یا 23کو، فیصلہ عمران خان کیخلاف ہی آئیگا۔ مرتضیٰ سولنگی

190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ13کو آئے یا 23کو، فیصلہ عمران خان کیخلاف ہی آئیگا۔ مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے عمران خان کو 190ملین پائونڈ کیس میں سزا کی پیشنگوئی کر دی۔

سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے آزاد ڈیجیٹل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ13کو آئے یا 23 کو، فیصلہ عمران خان کیخلاف ہی آئیگا۔ اگر بہت کم سزا ہوئی تو شاید 7سال ہوجائے اور 14سال بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان  سے ملاقات کرائیں، عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ 190ملین پائونڈ واحد مقدمہ بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 9مئی کا مقدمہ بھی ہے۔ عمران خان اگر اپنا رویہ بہتر کریں اور اپنی ٹرول بریگیڈ کو لگام دیں تو ان کی جیل کے اندرسہولیات میں بہتری ہوسکتی ہے اور ان کی جماعت کیلئے بھی آسانیاں ہوسکتی ہیں تاہم مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان اس کیلئے تیار ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *