چیمپیئنز ٹرافی سے قبل کپتان پیٹ کمنز کی انجری کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کا اسکین کروایا گیا تھا۔
پیٹ کمنز کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں ان کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے، دوسری جانب آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں، ان کی چیمپیئنز ٹرافی میں شمولیت بارے میں انہوں نے کوئی حتمی بات نہیں کی۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کپتان کے ٹخنے میں تھوڑا سا زخم ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگلے ہفتے یا اس کے بعد ان کا اسکین ہوگا۔