پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد مجموعی ذخائر 16 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 1.5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 1.7 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 4 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔