جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے بتایا کہ ٹریل 5 پر غیرملکی شہری سے موبائل چھیننے والا ملزم پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے واردات پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا پیچھا کیا۔ ملزم نے پسٹل اور موبائل فیض آباد کے نزدیک جنگل میں چھپا دیا تھا۔
پولیس نے جنگل میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھپایا گیا موبائل اور پسٹل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کو امن کا گہوارا بنانے کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے۔