وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ کار اپنا ہی لیا۔
عطاتارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہےاور کام بھی ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے۔ وہاں احتجاج کی وجہ سے زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔ علی امین گنڈاپور نے بھی درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے 10ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنا ناقابل تحسین ہے۔ کاش وہ 26 نومبر اور9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلائو گھیرائو کرنے کی بجائے ایسے ہی ’اووو، اووو‘ کرکے احتجاج کر لیتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فسا د اور جلائو گھیرائو آپ کا وطیرہ ہے۔