متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کیلئے پاکستانیوں پر سخت شرائط عائد کر دی گئیں

متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کیلئے پاکستانیوں پر سخت شرائط عائد کر دی گئیں

پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا حاصل کرنا مزید مشکل ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے وزٹ ویزا کی درخواستوں کے لیے پاکستانی شہریوں پر نئی اور سخت شرائط عائد کر دیں، جن میں کم سے کم 10 لاکھ روپے کی بینک اسٹیٹمنٹ، کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کی ضرورت شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں پاسپورٹس کے ڈیلیوری کاؤنٹرز کو 7 دن 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP) کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر صادق صابر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ویزا کے لیے یہ نئی شرائط لاگو کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں ویزا مسترد ہونے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویزا مسترد ہونے کی شرح مبینہ طور پر 99 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس کا سبب اماراتی حکومت کی جانب سے سخت شرائط عائد کرنا ہے۔صادق صابر نے انکشاف کیا کہ لاہور سے روزانہ تقریباً 2,000 ویزا درخواستیں جمع کی جاتی ہیں لیکن ان میں سے 99 فیصد درخواستیں مسترد کر دی جاتی ہیں۔

اس کے نتیجے میں درخواست دہندگان کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو 1,500 سے 2,000 درہم تک ہو سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویزا درخواستوں اور ہوٹل کی بکنگ کی فیسیں بھی ناقابل واپسی ہیں، جس سے درخواست دہندگان پر مزید مالی بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

اس سخت نظام نے پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کا وزٹ ویزا حاصل کرنا اور بھی مشکل بنا دیا ہے۔یہ نئی شرائط نہ صرف درخواست دہندگان کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ ٹریول ایجنٹس کے لیے بھی کاروباری مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *