ملک میں پاسپورٹس کے ڈیلیوری کاؤنٹرز کو 7 دن 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

ملک میں پاسپورٹس کے ڈیلیوری کاؤنٹرز کو 7 دن 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کے تمام شہروں میں پاسپورٹس کے ڈیلیوری کاؤنٹرز کو 7 دن 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیںکہ پاکستان کے تمام شہروں میں پاسپورٹس کے ڈیلیوری کاؤنٹرز 7 دن 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت اپنا پاسپورٹ وصول کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا پانچواں کمزور ترین پاسپورٹ قرار

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کروانے والے شہریوں کے لیے ایک اور بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

کراچی میں دو نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان دفاتر میں کراچی کے شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان دفاتر کا قیام شہر کے مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ سینٹرز فائیو اسٹار چورنگی اور سیمنس چورنگی (سائٹ) میں واقع ہوں گے۔

مجموعی طور پرکراچی سمیت پاکستان بھر میں 11 نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے اپنے کراچی دورے کے دوران نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد یہ اقدام سامنے آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *