اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان  سے ملاقات کرائیں ، عمر ایوب

 اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان  سے ملاقات کرائیں ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں، جس میں 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی: رانا ثنااللہ

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں، عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔

اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے کہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا ہے آج ملاقات کا دن ہے، لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے، جیل حکام نے تاحال مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *