حکومت کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کو خوشخبری مل گئی ، وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں، اب اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔