عمران خان سے ملاقات کروانا میرا مینڈیٹ نہیں اور نہ ہی میری ذمہ داری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

عمران خان سے ملاقات کروانا میرا مینڈیٹ نہیں اور نہ ہی میری ذمہ داری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے بیانات پر شدید ردِعمل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صاق نے کہا کہ عمران خان سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملاقات کروانا میرا مینڈیٹ نہیں اور نہ ہی میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے سوال اٹھائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا مینڈیٹ چرایا گیا، شبلی فراز

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جاتنقید کی جارہی ہے۔ میں واضح کردیتا ہوں کہ میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولتکاری کا ہے۔ عمران خان سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے اور نہ ہی میری ذمہ داری ہے۔ ایسے بیانات دینا کہ اسپیکر آفس سے مثبت جواب نہیں آیا، افسوسنا ک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے سب کیلئے ہر وقت کھُلے ہیں ۔ کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔ سب ریکارڈ پر ہے۔اگر تنقید کرنیوالے چاہتے ہیں کہ مذاکراتی عمل سے نکل جائوں تو تجویز پر غور کیلئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی، جمہوری روایات کی پاسداری کرتے سہولتکاری کی پوری کوشش کی۔ میرا بیرون ملک ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ میں میٹنگ کا انتظام نہیں کر سکتا۔ جب حکومت اور اپوزیشن کہے گی تو فوری میٹنگ کا اہتمام کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *