علیمہ خان اور پی ٹی آئی ٹویٹر سربراہ احسن علوی کی مبینہ واٹس ایپ گفتگو لیک ہو گئی

علیمہ خان اور پی ٹی آئی ٹویٹر سربراہ احسن علوی کی مبینہ واٹس ایپ گفتگو لیک ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور تحریک انصاف کے ٹویٹر سربراہ احسن علوی کی مبینہ واٹس ایپ گفتگو لیک ہو گئی، جس میں پارٹی پر اجارہ داری کی کوششوں کے شواہد منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر ہونے والی مبینہ گفتگو میں علیمہ خان اپنے بھائی عمران خان کی جیل میں قید کو سیاسی مقاصد اور پارٹی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ علیمہ خان نے احسن علوی کو پیغامات میں کہا کہ “ہم کیوں بانی پی ٹی آئی کے لئے جیل میں ایئر کنڈیشن اور بڑا کمرہ حاصل کریں؟ حالات کو نارمل دکھانے کا فائدہ نہیں ہوگا، لوگوں کو درد محسوس ہونا چاہیے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ”لوگوں کو یہ بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا عدت کیس میں ہوئی کیونکہ بشریٰ بی بی نے اپنی بیٹیوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کے بعد یاماہا نے بھی اپنےصارفین کیلئے بڑی آفر متعارف کرادی

 علیمہ خان نے مشال یوسفزئی کے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی تعلقات کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ مشال یوسفزئی اڈیالہ جیل سے تین وزارتیں چلا رہی ہیں، اس کے جواب میں احسن علوی نے کہا کہ مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل تک رسائی کو محدود کرنا چاہئے،بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو اس کا نام فہرست میں اب نہیں شامل کرنا چاہئے۔

علیمہ خان نےمشال یوسفزئی اور بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی پربھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”ایکسپریس لین سڑیٹ ان“۔ انہوں مزید کہا کہ مشال یوسفزئی کا نام کسی بھی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔

واٹس ایپ پیغامات میں مشال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر کو عہدے سے ہٹائے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔

واٹس ایپ پیغامات کا تیسرا حصہ علیمہ خان اور وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے درمیان ہے، علیمہ خان شیر افضل مروت کی بیماری کی حالت میں تصویربمعہ عنوان شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ گیدڑافضل خان کی حالت کورونا کی نئی قسم جی ایچ کیو 420 کی وجہ سے تشویشناک ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مروت ہمیشہ اس وائرس کا شکار ہو تا ہے جب بھی بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کال دیتا ہے۔ اس پر وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ ویڈیو بغیر ماسک کے بھیجی ہے، یہ ہے فارم 47 کا قرنطینہ“۔ان واٹس ایپ پیغامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار ہو چکی ہے جس میں موروثی سیاست عروج پر ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ”اقتدار کے حصول کیلئے کوئی بھی ذریعہ اختیار کرنا پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے“ منظر عام پر آنے والے واٹس ایپ پیغامات بھی علیمہ خان کی خود غرض سیاست کاواضح ثبوت ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ علیمہ خان چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہے، علیمہ خان کے مطابق جتنا عرصہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے گا اس کا فائدہ ہوگا ۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی علیمہ خان کے سیاسی سفر کا خاتمہ کردے گی ۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق واٹس ایپ پیغامات سے بانی پی ٹی آئی کے خواتین سے مراسم بھی واضح ہوتے ہیں اور عائلہ ملک کیساتھ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو کے منظر عام پر آنے کے بعد مشال یوسفزئی کے حوالے سے علیمہ خان تشویش کا شکار ہیں۔

علیمہ خان پارٹی پر قبضے کیلئے بشریٰ بی بی، شیر افضل مروت اور دیگر پارٹی رہنماؤں کیخلاف سازشیں کر کے کمزور کر رہی ہے ۔ علیمہ خان کا ریاستی اداروں کو وائرس سے منسوب کرنا ریاست دشمن بیانیے کا واضح ثبوت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *