ریسکیو ذرائع کے مطابق ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ژوب منتقل کر دیا گیا، شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق حادثہ ٹرالر اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائیگا ، حادثہ کوئٹہ ژوب شاہراہ پر بادن زئی کے مقام پر پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا اورجاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل جبکہ حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔