عمران خان نا قابلِ بھروسہ، آفرز کی صرف کہانیاں ہیں: احسن اقبال کا دعویٰ

عمران خان نا قابلِ بھروسہ، آفرز کی صرف کہانیاں ہیں: احسن اقبال کا دعویٰ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو آفرز کی صرف کہانیاں ہیں ، حکومت کی جانب سے انہیں کوئی بھی آفر پیش نہیں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورمیں جیل میں میری فیملی تین،تین گھنٹےانتظارکرتی تھی، جیل مینوئل کےقانون کےمطابق ہی ملاقات ہوتی ہے، تالی ایک ہاتھ سےنہیں دونوں ہاتھ سےبجتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت میں خرابی ہوتوبانی کسی سےبھی نہیں مل سکتے، قومی سلامتی اداروں کےخلاف گھٹیا مہم نہیں چلانی چاہیے، تحریک انصاف کواپنےموقف کوکلیئرکرنا چاہیے،جیل میں ملاقات کرنےکا وہی طریقہ ہےجوآئین وقانون میں ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےجوبینچ مارک قائم کیے ہم ان سے بہتردے رہے ہیں، ملاقات کے لیے جو ماحول مانگا جا رہا ہے، اس میں ایڈمنسٹریٹو کوئی مسئلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ جو لوگ مقدموں میں گرفتار ہیں وہ حکومت کے آرڈر سے رہا نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کونومئی پرمعافی مانگ کرطرزسیاست کو بدلنا ہو گا، آفرزدینےکی کہانیاں ہیں،میں نہیں مانتا،عمران خان کی رہائی کا ایک ہی طریقہ پکی رسیدیں دکھا دیں، 190ملین پاؤنڈ میں جورسیدیں دکھائی گئیں وہ جعلی نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لاڈلےنہیں ہیں، انہیں بھی وہی ماحول ملےگا جوہمیں دیا گیا تھا، مذاکرات تب کامیاب ہوتے ہیں جب وہ غیرمشروط ہوں گے، بانی پی ٹی آئی ناقابل بھروسہ لیڈران پریقین نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *