پاکستان کی برآمدات چھ ماہ میں 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی برآمدات چھ ماہ میں 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی برآمدات مالی سال 25-2024 کے چھ ماہ میں 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.52 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ دسمبر میں برآمدات 2.841 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، نومبرکے مقابلے میں 0.28 فیصد اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت اشارہ ہے۔

ملک میں ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں کمی

جولائی سے نومبرتک برآمدات 13.6ارب ڈالررہیں، 12.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 8.52 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران مشرق وسطیٰ کو برآمدات میں 35.32 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2024 قومی برآمدات کاحجم بڑھ کر 1.349 ارب ڈالررہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1.243 ارب ڈالر برآمدات کی گئی تھیں۔،

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *