ملک میں ہونے والے سروے میں 69فیصد پاکستانیوں نے جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینے کی مخالفت کردی۔
گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں پاکستانیوں نے کئی جرائم اور اخلاقی برائیوں کی بھی کھل کر مذمت کی۔سروے میں 69فیصد پاکستانی عوام جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینے کی مخالف نکلی جبکہ 10فیصد نے حمایت کی۔11فیصد نے بھی جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینے کے عمل کو کسی حد تک درست قرار دیا۔
سروے میں 91فیصد نے زمین پر قبضے کو غیرقانونی کہا اور ناجائز قرار دیا البتہ 3فیصد نے حمایت کی۔سروے میں بسوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر کرائے کے سفر کرنے کی بھی82فیصد مخالف نظر آئے البتہ 6فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر کرایہ دئیے سفر کرنے کی حمایت کی۔