انیس سال بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

انیس سال بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ مہمان ٹیم 28 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ملتان میں ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں تین روزہ پریکٹس میچز بھی مہمان ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف فالو آن ہونے کے بعد پاکستان کا شاندار کم بیک

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ 19 سال میں ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ ٹور ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کا شیڈول اور ٹیموں کے انتخابی نمبر جاری کر دیے ہیں۔ کراچی کنگز کو پلاٹینم راؤنڈ میں بالترتیب دوسری، پانچویں، اور چوتھی باری ملے گی جبکہ ڈائمنڈ راؤنڈ میں پہلی، چوتھی، اور پانچویں باری دی گئی ہے۔

گولڈ راؤنڈ میں کراچی کنگز کے پاس چھٹی، تیسری، اور دوسری باری ہوگی، جبکہ سلور کیٹیگری میں دوسری، تیسری، چھٹی، اور چوتھی باری ملے گی۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں ٹیم کو پہلی اور چھٹی باری دی گئی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ایک تاریخی موقع ہے جو ملک میں کھیلوں کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *