مہنگی بجلی کے مسئلے کا حل، عوام کو سولر پینلز کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا، مریم نواز

مہنگی بجلی کے مسئلے کا حل، عوام کو سولر پینلز کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ سے عوام کو نجات دلانے کے لیے “فری سولر پینل اسکیم” کا آغاز کر دیا۔

پنجاب حکومت کی اس اسکیم کے تحت  10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینلز فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت ایسے گھرانے جن کا بجلی کا اوسط استعمال 200 یونٹ یا اس سے کم ہے، انہیں سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 550 اور 1100 واٹس کے سولر پینل سسٹمز پنجاب بھر میں نصب کیے جائیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے ایک آن لائن پورٹل بنایا گیا ہے جہاں صارفین گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا، اور جون 2024 سے ان گھروں پر سولر پینل نصب کر دیے جائیں گے۔

مریم نواز نے اس اقدام کو توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے عوام کے بجلی بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو قابل تجدید توانائی کا مرکز بنایا جائے گا، اور زراعت میں استعمال ہونے والے ٹیوب ویل بھی مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے طلبہ کے لیے ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس اور ای بسز فراہم کرنے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا، جس سے روایتی ٹرانسپورٹ سسٹم میں تبدیلی آئے گی۔

یوم حق خود ارادیت کے موقع پر مریم نواز نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر اس مسئلے کو اجاگر کرتا رہے گا۔ مریم نواز نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *