پرویز الٰہی کی وزیراعلی پنجاب انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

پرویز الٰہی کی وزیراعلی پنجاب انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

سپریم کورٹ نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف کیس میں قانونی سوالات پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ہوئی۔ کیس کی تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت اعلیٰ کا عملی معاملہ ختم ہوچکا ہے تاہم آرٹیکل 63 اے کے تحت ہدایات کے اجرا کا قانونی سوال ابھی حل طلب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر حارث عظمت نے اپنا مؤقف بیان کیا کہ یہ سوال بنیادی آئینی تشریح سے متعلق ہے۔ عدالت نے دوران سماعت یہ نکتہ اٹھایا کہ ریکارڈ کے مطابق اس کیس میں نوٹس صرف وفاقی حکومت کو جاری ہوا تھا۔ مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے اس معاملے پر تحریری دلائل طلب کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی اس کارروائی کے بعد وزارت اعلیٰ کے حوالے سے قانونی مباحث میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *