چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ انہوں نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  صائم ایوب سے خود بھی رابطہ کیا اور صائم ایوب کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے ہے ، پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں ، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل فرنچائزز کا ایونٹ میں برقرار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، سرفراز 9 برس بعد ریلیز

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب  سٹائلش  زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے ،ان کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور  علاج کرائیں گے، صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے  تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *