ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔

سرکاری زرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد 5 ہے اور ان حملہ آوروں کے ساتھ سہولت کار بھی ملوث ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا بگن واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اس حوالے سے کوہاٹ میں آج اتوار کے روز اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت آئی جی پی کریں گے، آر پی او اور ڈی پی او بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

علاوہ ازیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری بھی آج کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشیران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *