ضمنی الیکشن: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر 230سے زائد امیدواران مدمقابل ہونگے

ضمنی الیکشن: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر 230سے زائد امیدواران مدمقابل ہونگے

ملک میں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر 239سے زائد امیدواران الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ کہ قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 50 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ این اے 207 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جبکہ سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کرلی ہے اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن 30 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرے گا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضروری انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ قائم کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 13 اپریل کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی الیکشن منعقد ہو گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *