رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا ہے حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے باہر آنے کی صورت میں کچھ ضماتیں چاہتی ہے اور یہ ہی بات رہائی سےمشروط ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے میڈیا سےبات کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل سےباہر آنے کے حوالےسےکچھ ضماتیں چاہتی ہے۔ انکا حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ کہ مذاکرات کرنیوالوں کی کوشش ہے کوئی ناخوشگوارواقعہ نہ ہو۔ 6جنوری کافیصلہ مذاکراتی عمل پراثراندازنہیں ہوناچاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی محتاط ہے کہ بانی کےمزاج کےمنافی کوئی کام سرزدنہ ہو۔ حالیہ ضمانتوں کاتعلق مذاکراتی عمل سےنہیں ہے۔ مذاکراتی کمیٹی نےتصدیق کی کہ کوئی بھی فر دتحریری مطالبات دینےپرتیارنہ تھا۔ ارکان چاہتےہیں تحریری مطالبات پرپہلےبانی سےمشاورت ہو۔
انکا کہنا تھا کہ واضح نظرآرہاہے بانی پی ٹی آئی اوردیگرقیدیوں کی رہائی قریب ہے۔ پی ٹی آئی کی امریکا میں تنظیم اپنےطورپرکام کرتی ہے۔حالیہ ضمانتوں کاتعلق مذاکرات کےعمل سےنہیں۔بانی پی ٹی آئی کےباہرآنےسےاحتجاج کی طاقت10گنابڑھ جائےگی۔