عوام عمران خان کیساتھ ہیں، کسی بھی ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں، شیخ وقاص اکرم

عوام عمران خان کیساتھ ہیں، کسی بھی ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں، شیخ وقاص اکرم

سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ہے اور انہیں کسی بھی بیرونی ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انساف شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےصحافیوں سےگفتگومیں کہابنی گالہ منتقلی کی آفرہوئی تھی۔ عمران خان نےبتایا کہ انہوں نےبنی گالہ منتقلی کی آفرمستردکردی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی توآفردینےوالےکاپوچھ لیں گے۔ عمران خان سےہماری ملاقات تفصیلی نہیں ہوئی تھی۔ عمران خان سےتفصیلی ملاقات ہوگی تومطالبات پربات کریں گے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےتفصیلی ملاقات کرنےدیں۔

نیت ہوتومذاکرات کےمثبت نتائج آسکتےہیں۔ حکومتی لوگوں کی گفتگومیں سنجیدگی نظرآئےگی توبانی کےسامنےرکھیں گے۔ حکومت نےتحریری مطالبات مانگےہم نےکہابانی سےبات کرکےدےدیتےہیں۔ عمران خان واضح کہہ چکےایک سیاسی اسیرکی رہائی تک باہرنہیں آئیں گے۔ ہمارےلیےخوشی کادن ہوگاجس دن تمام سیاسی اسیران رہاہوں گے۔ سیاسی اسیران کی رہائی کامطلب ہم عدالتی نظام کےتحت باہرآناچاہتےہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم کہتےہیں عدالتوں پراثراندازہونابندکردیں تاکہ ہم مقدمات لڑسکیں۔ عدالتوں پراثراندازہونابندہوجائےتو90فیصدکیسزختم ہوجائیں گے۔ 190ملین پاؤنڈکیس ہی نہیں،غلط کیس بنایاگیاہے۔

190ملین پاؤنڈکیس کوہائیکورٹ پہلی یادوسری پیشی پرہی اڑادےگی۔ ہم مذاکرات کسی ڈیل کیلئےنہیں کررہے،نہ کوئی ڈیل مانگ رہےہیں۔ عمران خان کوصرف اللہ سےامیدہے،ہم حق پرہیں۔ عمران خان کیساتھ عوام ہیں انہیں کسی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ عمران خان واضح کہہ چکےہیں کسی ملک کی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *