پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستانی رو پے کی قدر میں معمولی استحکام آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تاہم کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے کو ملی ، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقعہ ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 1لاکھ 16 ہزار 258 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروبار کے دوران ایک ٹائم میں ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 800 پوائنٹس پر بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی رپورٹ ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہواتھا اور ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہو اتھا۔