پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے اور قیمتیں اچانک 800 روپے سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔
زندہ برائلر چکن کی قیمت گزشتہ ماہ 280 روپے فی کلو مقرر تھی تاہم اب زندہ برائلر مرغی فی کلو 485 روپے تک پہنچ گئی جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے 13 ہزار روپے فی من بکنے والی برائلر مرغی کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 13 ہزار فی من سے بڑھ کر15500 روپے فی من پہنچ گئی۔
دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، گزشتہ 15 دن میں قیمت میں تقریباً 200 روپے اضافہ ہوا اور آج گوشت کی سرکاری کی قیمت 595 روپے ہے۔