مذاکرات بارے ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہاکیا جائے ، عمر ایوب

مذاکرات بارے ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہاکیا جائے ، عمر ایوب

رہنما تحریک انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ ہے، بانی پی ٹی آئی  عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کمیشن کے بارے حکومت کو بتایا ہے، ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا حج درخواستیں محدود کوٹےپر دوبارہ وصول کرنے کا اعلان

عمرایوب نے مزید کہا کہ عمران خان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں، انہوں نے انہیں غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو یہی حساب چلے گا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کہاں ترقی کررہا ہے؟ عمران خان کہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، گیس تو بہت دور کی بات ہے یہاں سے اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، پیچھے کیا رہ گیا ہے؟۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *