پی ٹی آئی احتجاج: 26 نومبر کے 278 ورکرز کی ضمانتیں منظور، 158 کی مسترد

پی ٹی آئی احتجاج: 26 نومبر کے 278 ورکرز کی ضمانتیں منظور، 158 کی مسترد

26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کے 278 گرفتار ورکرز کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مجموعی طور پر 436 ضمانت کی درخواستوں میں سے 158 ورکرز کی ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کیسے کرنے ہیں ؟ عمران خان فیصلہ کرینگے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار کے مقدمے میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں جبکہ ایک درخواست خارج کردی گئی۔ تھانہ نون کے مقدمے میں 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور اور ایک درخواست خارج کی گئی۔ اسی طرح تھانہ آ بپارہ کے مقدمے میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں جبکہ 25 درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *