مذاکرات کیسے کرنے ہیں ؟ عمران خان فیصلہ کرینگے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

مذاکرات کیسے کرنے ہیں ؟ عمران خان فیصلہ کرینگے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مذاکرات عمران خان کے حکم پر شروع ہوئے ہیں اور اس کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی خود ہی کریں گے۔ تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پر بانی پارٹی عمران خان سے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے کمیٹی بن گئی ہے لگتا ہے کہ وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ میں بیک ڈور والا نہیں کھلی کتاب ہوں، بیٹھ کر جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:وقت آنے پر زرداری، نواز اور عمران ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں: راجہ پرویز اشرف

وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا اچھی بات ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو رہا کیا گیا، ہمارے کارکنان نے جمہوریت کیلئے خون بہایا اور حقیقی آزادی کے لئے جانوں کی قربانیان دی ہیں ۔ کرم واقعات کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم واقعات آج کے نہیں 50 سال سے چلے آرہے ہیں تاہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *