وفاقی حکومت کا حج درخواستیں محدود کوٹے پر دوبارہ وصول کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا حج درخواستیں محدود کوٹے پر دوبارہ وصول کرنے کا اعلان

حج درخواستیں جمع کرانے سے محروم رہ جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج درخواستیں 5 ہزار کے محدود کوٹے پر جلد دوبارہ وصول کرنے کا اعلان کر دیا۔

 عامر ڈوگر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سرکاری حج سکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ مکمل نہ ہونے پر جلد ہی مزید درخواستیں طلب کرنے کے شیڈول کا اعلان کیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور میں وزرات کے حکام نے بتایا کہ کوشش کر رہے ہیں اس سال حج اخراجات 11 لاکھ سے کم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں2 فیصد اضافہ

دوسری جانب پرائیوٹ حج آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کے درمیان کمپنوں کی تعداد سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم، وزارت کے مطابق سعودی عرب کی ہدایت اور وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 163 کمپنوں کو 46 میں ضم کیا ، پرائیوٹ ٹور آپریٹرز یہ فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے معاملے کے حل کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *