سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک

سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کئے ہیں،27 دسمبر کو ختم ہونے و الے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 71 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ا سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر 2024 کو زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *