عمران خان بہت جلد باہر آرہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

عمران خان بہت جلد باہر آرہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان بہت جلد باہر آرہے ہیں۔ 

عمران خان کی جانب سے حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے ممبر صاحبزادہ حامد رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے مذاکرات کے مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن 31جنوری دی گئی ہے۔ 31 جنوری تک مذاکرات کا حل نہیں نکلتا تو دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے کیسز لڑنے کیلئے وکلا کتنی فیسیں لیتے ہیں؟ شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف

ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے کھلی جگہ پر ملاقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں ملاقات کیلئے جائیں تو کاغذ اور پین تو دور کی بات ہماری انگوٹھیاں تک اتروالی جاری ہیں اور انگوٹھیوں کو سونگھ کر رکھ لیتے ہیں۔ پھر واپس نکلتےوقت جانے سے بھی زیادہ سخت چیکنگ کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کو علی امین گنڈاپور لیڈ کر رہے ہیں اور ان کی کہیں اور بھی بات ہورہی ہوگی۔ پی ٹی آئی کو حقیقت مان لیا گیا ہےاور جو چیزیں دیکھ رہا ہوں،عمران خان بہت جلد باہر آرہے ہیں۔ ہمارے زیادہ مسکرانے کے دن آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قانونی طور پر لیگل جنگ لڑ کر باہر آئیں گے۔ تاہم عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے کہ قیادت اور کارکنان کی رہائی تک وہ کسی صورت باہر نہیں آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *