بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا رمضان میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا رمضان میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک میں کئی چھٹیوں کو ختم اور کچھ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن نے سرکاری پرائمری اسکولز کیلئے نئے سال 2025ء میں تعطیلات کا کیلنڈرجاری کیا ہے، جس کے بعد ہفتہ وار چھٹیوں کے علاوہ 76 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

تعطیلات کے بارے جاری کئے گئے شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کے پرائمری اسکولوں میں رمضان کی چھٹیاں 2 مارچ سے شروع ہوں گی، اس دوران رمضان، عیدالفطر، جمعتہ الوداع اور بنگلہ دیش کے یوم آزادی کی چھٹیوں کو ملاکر مجموعی طور پر 28 دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *