سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ موجود، وزارت مذہبی امور کا مزید درخواستیں لینے کا فیصلہ

سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ موجود، وزارت مذہبی امور کا مزید درخواستیں لینے کا فیصلہ

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ موجود ہے،جس کے لئے مزید درخواستیں لیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہر سال حج انتظامات میں بہتری آ رہی ہے،نجی حج کمپنیاں وزارت کا حصہ ہیں، وزارت ان کی سرپرستی کرے۔

ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کا استعفیٰ منظور

سیکرٹری مذہبی امور نے اجلاس میں کہا کہ کوشش کر رہے ہیں حج اخراجات 11 لاکھ سے کم رہیں، ان کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ موجود ہے،چند دن تک مزید درخواستیں لیں گے،ان کا کہنا تھا کہ منیٰ میں ہر میٹرس پر مخصوص نمبر لگا کر حجاج کو الاٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جو افراد کسی وجہ سے حج کی درخواست نہیں دے سکے تھے، اب وہ حج کے لئے درخواست دینے کے لئے تیار ہو جائیں، وزارت چند دنوں میں حج کے خواہش مندوں سے درخواستیں وصول کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *