دوسرا ٹیسٹ میچ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

دوسرا ٹیسٹ میچ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے، پاکستان ٹیسٹ سیریز میں شکست سے بچنے کے لئے یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کی کوشش کرے گا۔

جنوبی ا فریقہ کی ٹیم بھی پاکستان کو وائٹ واش کرنے کے لئے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرے گی، دوسرا ٹیسٹ میچ کل بروز جمعہ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

ساؤتھ افریقہ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، کوینا مافا اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ ویان مولڈر اور کیشو مہاراج کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان ٹیمبا باوما، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم،ویان مولڈر،، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اور کوینا مافاکا شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *