حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپوربھی آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ، اجلاس میں تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھائے گی ، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔