نئے سال کا پہلا ہفتہ کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگو ئی

نئے سال کا پہلا ہفتہ کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگو ئی

پاکستان میں 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی موسم کا رخ بدلنے والا ہے ، بارشوں اور برفباری کے ساتھ شدید سردی کی لہر متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی جانے والی پیشگوئی کے مطابق یکم جنوری سے 6 جنوری تک ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران میدانی علاقے بھی شدید سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں آئیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے 5 جنوری تک خیبر پختونخوا کے علاقے دیر، سوات، شانگلہ اور مہمند میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ 5 سے 6 جنوری تک گلگت بلتستان میں تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 6 جنوری تک کے پی سمیت دیگر بالائی علاقوں میں بھی اچھی بارشیں اور برفباری متوقع ہیں۔ اس دوران، پہاڑوں پر شدید برفباری اور میدانی علاقوں میں سرد ہواوٗں کی وجہ سے لوگوں کو شدید موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال نو کا پہلا روز، مختلف شہروں میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اس سسٹم کا اثر جنوبی علاقوں، خاص طور پر کراچی پر بھی پڑے گا جہاں 4 جنوری کے بعد درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گر سکتا ہے۔ کراچی کے رہائشیوں کو بھی سردی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہوگا۔

شدید برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ عوام کو ان علاقوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سردی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے گھروں میں مناسب تدابیر اختیار کرنا ضروری ہوگا۔

سال کے آغاز میں یہ موسم پاکستان کے مختلف علاقوں میں نئی تبدیلیاں لے کر آیا ہے، جس سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف علاقوں میں قدرتی آفات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *