گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار کیسے بہتر کریں؟

گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار کیسے بہتر کریں؟

گھر کے وائی فائی راؤٹر  سے کبھی کبھی انٹرنیٹ بہت اچھی رفتار پر کنیکٹ ہوتا ہے اور کبھی کبھی انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت خراب ہوتی ہے لیکن انٹرنیٹ کی سست رفتار کو آپ کبھی کبھی گھر بیٹھے ہی درست کر سکتے ہیں۔

جب گھر کے ایک راؤٹر سے بہت ساری ڈیوائسز مربوط ہوں تب بھی اس کی رفتار پر بہت زیادہ فرق نہیں آنا چاہیے۔ لیکن یہ سب کو معلوم ہے کہ ایسا اکثر ہوتا ہے،  کبھی کبھی ایسے ڈیوائسز سے جو انٹرنیٹ سے رابطہ قائم ہوتا ہے وہ کمزور ہوتا ہے ، بس اپنے راؤٹر کی پوزیشن بدل دیں ،  کئی بار اس ڈیوائس کی جگہ بدل دینے سے انٹرنیٹ اسپیڈ کافی بہتر ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ بھی مختلف طریقوں کو آزما کر بھی آپ وائی فائی اسپیڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اپنے گھر کے لیے درست راؤٹر کا انتخاب بے حد ضروری ہے ، تمام راؤٹرز ایک جیسے نہیں ہوتے اور وائرلیس اسپیڈ کتنی تیز ہوگی، اکثر اس کا انحصار گھر کے حجم اور ڈیزائن پر ہوتا ہے ، چھوٹے گھروں اور اپارٹمنٹس (1500 اسکوائر فٹ سے چھوٹے) میں ایک راؤٹر کافی ہوتا ہے۔

اگر آپ کا راؤٹر کئی سال پرانا ہے تو اسے وائی فائی 6 سپورٹ کرنے والے ماڈل سے اپ گریڈ کر دیں۔

یہ وائی فائی ٹیکنالوجی کا تازہ ترین ورژن تو نہیں ، مگر پھر بھی یہ کافی نیا ہے اور اس سے زیادہ تیز وائرلیس اسپیڈ اور بہتر کوریج ملتی ہے ، بڑے اور کئی منزلوں پر مشتمل گھروں کے لیے متعدد راؤٹرز پر مشتمل mesh نیٹ ورک استعمال کرنے پر غور کریں تاکہ پورے گھر تک انٹرنیٹ کوریج ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کے ملبوسات کی دھوم ،  بھتیجے زید حسین کی شادی پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟

راؤٹرز کی جانب سے ہر سمت میں سگنل بھیجے جاتے ہیں اور اگر آپ اسے اپنے گھر کے بائیں یا دائیں کونے میں لگا دیں گے تو ایک سمت میں وائرلیس کوریج سے محروم ہو جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ راؤٹر کو گھر کے وسط میں نصب کرنا بہترین اسپیڈ اور نیٹ ورک سکیورٹی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔

راؤٹرز کی جانب سے مضبوط سگنلز کو نیچے کی جانب بھیجا جاتا ہے تو بہتر یہ ہے کہ اسے جتنی اونچی جگہ پر لگایا جاسکتا ہے، وہاں لگائیں تاکہ بہترین کوریج مل سکے، کسی الماری کے اوپر یا دیوار کے اوپری حصے میں اسے لگانا بہتر ہوتا ہے۔

اسی طرح راؤٹر کو کسی بڑے ٹیلی ویژن کے پیچھے لگانے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس سے بھی اس کے سگنل بلاک یا متاثر ہوسکتے ہیں۔

کچھ راؤٹرز میں انٹینے نہیں ہوتے جبکہ کچھ میں 8 انٹینے ہوتے ہیں ، یہ انٹینا سگنل کی سمت میں مدد فراہم کرتے ہیں اور اگر آپ کے راؤٹر میں 2 یا اس سے زائد انٹینا موجود ہیں تو ان کا رخ ایک ہی جانب کرنے سے گریز کریں۔

اگر 2 انٹینا ہیں تو ان کا رخ ایک دوسرے سے مختلف رکھیں تاکہ وہ زیادہ بڑے اینگلز پر سگنلز بھیج سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *