ہونڈا پاکستان نے 2025 کے لیے اپنی سی ڈی 70 اور سی جی 125 موٹر سائیکلوں کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی نے تمام منصوبوں میں 25 فیصد ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ 3 سال تک اقساط کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ ہونڈا کی موجودہ لائن اپ مختلف قیمت پوائنٹس پر محیط ہے، جہاں انٹری لیول سی ڈی 70 کی قیمت 1,57,900 روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ پریمیم ماڈل جیسے سی بی 150 ایف کی قیمت 4,93,900 روپے تک جاتی ہے۔
پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکلوں کی 2025 کیلئے تاحال قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی: سی ڈی 70 کی قیمت 1,57,900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1,68,900 روپے، سی جی 125 کی قیمت 2,34,900 روپے، ہونڈا پرائیڈ کی قیمت 2,08,900 روپے، ہونڈا سی جی 125 سیلف کی قیمت 2,82,900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت 3,90,900 روپے اور ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 4,93,900 روپے ہے۔
سی ڈی 70 کے لیے اقساط:
سی ڈی 70 ماڈل کے تمام ویرینٹس کے لیے 39,475 روپے (25 فیصد) کی ابتدائی ادائیگی کے علاوہ 1,800 روپے کی پروسیسنگ فیس، کل 41,275 روپے لازمی دیے جائیں گے۔ ماہانہ اقساط کی مدت مختلف ہو گی، 12 ماہ کے پلان میں ماہانہ 9,869 روپے، 24 ماہ کے پلان میں ماہانہ 5,116 روپے اور 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ 5,357 روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
سی جی 125 کے لیے اقساط:
سی جی 125 کے لیے 58,725 روپے (25 فیصد) کی ابتدائی ادائیگی کے علاوہ 1,800 روپے پروسیسنگ فیس، کل 60,525 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ درکار ہوگی۔ اس کے ماہانہ اقساط کی تفصیل 12 ماہ کے پلان میں ماہانہ 14,682 روپے، 24 ماہ کے پلان میں ماہانہ 7,611 روپے اور 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ 7,969 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
تمام ماہانہ اقساط میں پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) شامل ہیں۔ ہونڈا کی فنانسنگ آپشنز کا مقصد پاکستانی صارفین کے لیے موٹر سائیکلوں کو منظم ادائیگی کے منصوبوں کے ذریعے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔