اسلام آؓباد: ملک بھر میں سال 2024 کا آخری سورج طلوع ہوگیا، اور کراچی میں طلوع آفتاب کے حسین مناظر نے دلوں کو مسرور کیا۔
اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی سورج نے رواں سال کی آخری کرنیں بکھیریں، اور اب دعا ہے کہ سال 2025 امن، سلامتی اور خوشحالی کا سال ہو۔ شہری نئے سال سے مزید ترقی کی امیدیں لگا کر منتظر ہیں۔
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ میں شاندار آتشبازی کے ساتھ 2025 کا آغاز ہوگا، جس کے بعد دیگر ممالک بھی اپنی اپنی روایات کے مطابق سال نو کا جشن منائیں گے۔
اس دوران، پاکستان میں نئے سال کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر بھی اپنائی جا رہی ہیں۔ ہوائی فائرنگ، آتشبازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کراچی پولیس نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی ائرنگ اور ون ویلنگ سے گریز کیا جائے، جبکہ حکومت سندھ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ لاہور پولیس اور آئی جی پنجاب نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہےاور مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔