رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال سے تصویر سامنے آگئی

رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال سے تصویر سامنے آگئی

پاکستان کی سابقہ گلوکارہ وسماجی شخصیت رابی پیرزادہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہوگئیں۔
رابی پیرزادہ کے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں ایک تصویر میں سابقہ گلوکارہ کو ہسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

رابی پیرزادہ کی تصویر کے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا گیا کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہورہی۔
جبکہ کیپشن میں ہی رابی پیرزادہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
کیپشن میں لکھا گیا کہ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائیں۔
رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعائیہ کمنٹس کیے جارہے ہیں اورمداح ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ رابی پیرزارہ ماضی میں گلوکاری ، ماڈلنگ اور ادارکاری کرتی رہی ہیں تاہم کچھ تنازعات کے بعد انہوں نے دین کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *