بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا انکشاف، عمران خان نے میڈیکل چیک اپ کروانے کا مطالبہ کردیا

بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا انکشاف، عمران خان نے میڈیکل چیک اپ کروانے کا مطالبہ کردیا

عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیے جانے کا انکشاف کر دیا۔
میرے کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملایا گیا، کھانا پینا کڑوا لگتا ہے، بشریٰ بی بی نے دعویٰ کر دیا۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی ، اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا جارہا ہےاور مجھے معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے ہیں۔عمران خان نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس سے بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے۔
تاہم عدالت نے عمران خان کو بشریٰ بی بی کی میڈیکل چیک اپ کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔

اسی حوالے سے بشریٰ بی بی نے عدالت پیشی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شب معراج کو میرےکھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ شب معراج کو میرےکھانے میں ٹوائلٹ کلینرکے 3 قطرے ملائے گئے، تحقیق سے پتہ چلا ٹوائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعدطبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، مجھے کھانا اور پانی بھی کڑوا لگتا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟
اس پر انہوں نے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں؟ ان کا کہنا تھاکہ پہلےکھڑکیاں بند رکھی جاتی تھیں اب کچھ دیرکھول دی جاتی ہیں، مجھے بنی گالا میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *