سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو گورنر پنجاب بنائے جانے پر غور

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو گورنر پنجاب بنائے جانے پر غور

پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما حنا ربانی کھر کو گورنرپنجاب لگانے پر غور شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر کا نام گورنر پنجاب کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔تاہم حتمیاعلان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی منظوری کے بعد کیا جائیگا۔جبکہ پیپلزپارٹی میں پہلی خاتون گورنر پنجاب لانے پر مشارورت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے قمر زمان کائرہ،مخدوم احمد محمود،ذکا اشرف اور ندیم افضل چن کے نام گورنر پنجاب کیلئے شارٹ لسٹ کئے تھے۔خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے اس سے قبل گورنر پنجاب کیلئے 3 نام منتخب کئے تھے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ ، مخدوم احمد محمود اور چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے مطابق گورنرپنجاب کے منصب پرپہلے بھی فائزرہنے والے مخدوم احمد محمود قیادت کی پہلی ترجیح تھے اورن لیگ کیلئے بھی قابل قبول مانے جاتے تھے۔اس سے قبل پیپلزپارٹی نے ندیم افضل چن کی جگہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق مشیر چوہدری ریاض کو گورنر پنجاب کی دوڑ میں شامل کرلیاگیا تھا۔

جبکہ گورنر خیبر پختونخواہ کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری رکھی گئی تھی۔گورنر خیبرپختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی موسٹ فیورٹ ہیں، گورنر کے پی کیلئے پیپلزپارٹی کے چار امیدوار دوڑ میں شامل تھے،محمد علی شاہ باچا، نجم الدین خان، امجد آفریدی گورنر کے پی کیلئے دوڑ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے 21فروری کومسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے گئے تھے۔چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی سپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگاجبکہ صوبے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائیں گے۔اس کے علاوہ گورنر سندھ و بلوچستان ن لیگ اور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *