رجب المرجب کا چاند یکم جنوری کو نظر آنے کا امکان

رجب المرجب کا چاند یکم جنوری کو نظر آنے کا امکان

رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے حوالے سے رویتِ ہلال کے حکام نے تاریخ اور وقت کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 29 جمادی الثانی بروز بدھ، یکم جنوری 2025ء کی شام کو موسم صاف ہونے کی صورت میں ہلالِ رجب کی رویت آسانی سے ممکن ہو گی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یکم رجب المرجب، جمعرات 2 جنوری 2025ء کو ہو گی۔ نیا چاند منگل 31 دسمبر 2024ء کو پاکستانی وقت کے مطابق قبل از صبح 3 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہوگا اور بدھ 1 جنوری 2025ء کی شام، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 37 گھنٹے ہو چکی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں یکم رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان

خالد اعجاز مفتی نے یہ بھی بتایا کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق، جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف ہوگا۔ گلگت اور مظفر آباد میں یہ فرق 80 منٹ، چارسدہ، پشاور، راولپنڈی اور لاہور میں 81 منٹ، کوئٹہ میں 83 منٹ، اور کراچی و جیوانی میں 85 منٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوگا، وہاں بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *