امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ایک نئی اور انقلابی سولر پینل ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو رات کے وقت بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ سولر پینل ریڈی ایٹیو کولنگ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس میں زمین کی طرف سے خارج ہونے والی حرارت کو تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کے ذریعے بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار کے دوران اشیاء سے انفراریڈ انرجی خلا میں منتقل ہوتی ہے، جس سے ان کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور توانائی پیدا ہوتی ہے۔
مزیابتدائی تجربات کے مطابق یہ سولر پینل رات کے وقت 50 ملی واٹ فی مربع میٹر بجلی پیدا کرتا ہے، جو دن میں سولر پینلز کی معمول کی پیداوار سے کم ہے (جو کہ 200 واٹ فی مربع میٹر تک پہنچ سکتی ہے)۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں اور جلد ہی اس طریقے سے زیادہ توانائی پیدا کرنا ممکن ہوگا۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ شین ہوئی فین نے اس کی ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اختراع توانائی کے حصول کا ایک نیا اور اہم ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔