وفاقی حکومت کاسال 2029 تک ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا مشن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کےلیے اُڑان پاکستان منصوبے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اُڑان پاکستان پلان کا اعلان کر یں گے ۔ اُڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا۔
سرکاری حکا م کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا، پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائی جائیں گی، منصوبہ کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
مقصد پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے، حکام کے مطابق منصوبے کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی، آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی جائے گی ۔