بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے گواہ کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر بنیا مین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ خان ارجمند نے کی، گواہ کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وصول کئےگئے تحائف کی تفصیلات اور توشہ خانہ تحائف کی رجسٹریشن کا رجسٹر عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بشریٰ بی بی بھی سماعت کے لیے اڈیالہ پہنچیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں کابینہ ڈویژن کے سیکشن آفیسر بن یامین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر ابتدائی جرح کی، عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ اورفیصل چویدری بھی عدالت موجود تھے۔