پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ سے شکست ،کپتان شان مسعود نے اصل وجہ بتادی

پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ سے شکست ،کپتان شان مسعود نے اصل وجہ بتادی

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نےجنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کہا کہ ہمارے پلیئرز بار بار ایک ہی جیسی غلطیاں دہرا رہے ہیں، اگر ہم تھوڑی اور محنت کر لیں تو میچ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر ٹیم کی غلطیوں کا رونا شروع کردیا ہے۔ شان مسعود نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو بھرپور فائٹ کے باوجود 2 وکٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی فائنل تک رسائی مشکل

پہلے ٹیسٹ کے دوران ایسے لمحات بھی آئے جس میں اضافی کوشش کی ضرورت تھی۔ ہمیں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے، محمد عباس نے دوسری اننگز میں اچھی بولنگ کی جس کی ہمیں ضرورت ہے، ان کے علاوہ سعود شکیل نے عمدہ پرفارم کیا، اگر وہ مزید بیٹرز کے ساتھ بیٹنگ کرتے تو اپنی سنچری بھی مکمل کرلیتے۔

اس طرح کی پرفارمنسز آپ کو میچز جتواتی ہیں مگر بدقسمتی سے ہم یہ لائن عبور نہیں کرپائے۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میں بہرحال ہمیں اپنی کوشش پر فخر ہے لیکن ہمیں مزید بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔ ہم ان کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوتھا ٹیسٹ : آسٹریلیا نےبھارتی ٹیم کو 184 رنز سے شکست دیدی

ہمیں پہلی اننگز میں اپنا اسکور بہتر بنانا چاہیے تھا، پہلا گھنٹہ بہت چیلنجنگ تھا، میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھا اور پھر 3 وکٹیں جلد ہی گرگئیں، کامران غلام اور رضوان یکے بعد دیگر آؤٹ ہوئے، عامر جمال اور سلمان آغا بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جو دباؤ بڑھایا اس کو برقرار رکھنا چاہیے تھا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *