محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد اورکہرا پڑنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوامیں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں اور کشمیر ،گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں رات کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
کراچی میں آج رات بھی درجہ حرارت 8 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا۔