2024 ،پنجاب کا گرم ترین سال ،موسم کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

2024 ،پنجاب کا گرم ترین سال ،موسم کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

2024  نے پنجاب میں گرمی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، جہاں گرمی کا دورانیہ طویل اور سردی کا دورانیہ مختصر ترین رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، رواں سال گرمی کا موسم مئی سے اکتوبر تک جاری رہا اور شہریوں کو حبس اور شدید گرمی کےساتھ اس طویل دورانیے کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق2024 میں سردیوں کا دورانیہ کم ہو کر صرف 45 دن رہ گیا جبکہ گرمی کی شدت کا احساس لاہور میں 55 ڈگری تک پہنچا اور پورے صوبے میں پنکھے اکتوبر تک چلتے رہے۔

بارشوں کی کمی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔ مئی سے جولائی تک بارش نہ ہونے کی وجہ سے شہری گرمی اور حبس سے پریشان رہےاور مون سون کا سیزن بھی معمول سے کمزور رہا۔

لاہور میں پورے موسم میں ایک بھی اچھی بارش نہیں ہوئی اوراسموگ کا راج رہا،اکتوبر کے دوسرے ہفتے سے اسموگ نے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لاہور سمیت کئی اضلاع میں ایئر کوالٹی انڈیکس 2000 سے تجاوز کر گیا جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا۔ گردوغبار نے فضاء کو مضر اور شہر کو دھندلائے رکھا۔

ماہرین کے مطابق 2024 کا سال موسمیاتی تبدیلیوں کی واضح علامت تھاجو آئندہ آنے والے چیلنجز کی سنگینی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *